نیٹو یوکرین کی ملکی سالمیت کی حمایت کرتا ہے

"ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے چاہے اس میں کتنا  بھی وقت لگے۔ ہم ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

2025313
نیٹو یوکرین کی ملکی سالمیت کی حمایت کرتا ہے

نیٹو نے کہا کہ وہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور اس معاملے پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

نیٹو کے ایک اہلکار نے نارویجن پریس کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے کیبنٹ ڈائریکٹر سٹین جینسن کے بیانات کا جائزہ  پیش کرتے ہوئے کہا  کہ "یوکرین روس کو اپنا کچھ علاقہ دینے کے بدلے نیٹو کا رکن بن سکتا ہے"۔

"نیٹو کا موقف واضح اور مستقل مزاج ہے۔ ہم یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جس کا اعادہ  نیٹو رہنماؤں نے جولائی میں ولنیئس سربراہی اجلاس میں کیا تھا۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ "ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے چاہے اس میں کتنا  بھی وقت لگے۔ ہم ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ امن کب اور کن حالات میں حاصل کیا جائے گا، اس کا فیصلہ یوکرین  خود  کرے گا ۔"

عہدیدار نے کہا کہ "یہ حقیقت عیاں ہے دوبارہ جنگ نہ ہونے کے لیے  سیکیورٹی اقدامات  کی ضرورت لا حق ہے۔"

ناروے کے ورڈنز گینگ کی خبر کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل  کابینہ  ڈائریکٹر جینسن نے ایرنڈل شہر میں ایک پینل میں کہا تھا کہ یوکرین روس کو اپنا کچھ علاقہ دینے کے بدلے نیٹو کا رکن بن سکتا ہے۔

اخبار کے اس تبصر ے کے نیٹو کی سوچ کی عکاسی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں جنسن نے کہا کہ"میں یہ نہیں کہتا کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔تا ہم   یہ ممکنہ حل میں سے ایک ہو سکتا ہے۔"



متعللقہ خبریں