چین کا جاپانی وزیر اعظم کے مؤقف پر رد عمل

یاسوکینی خانقاہ جاپانی عسکریت پسندی کی وجہ سے ہونے والی   جنگوں کی علامت ہے

2025344
چین کا جاپانی وزیر اعظم کے مؤقف پر رد عمل

چین نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی 78 ویں برسی کے موقع پر جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو کی جانب سے متنازعہ یاسوکونی  خانقاہ ، جہاں کچھ جاپانی جنگی مجرموں کی قبریں موجود ہیں،کو  صدقہ  بھیجنے کی  مذمت کی ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبن نے بیجنگ میں یومیہ  پریس کانفرنس میں اس بات کا دفاع کیا  کہ کشیدا کے اقدام نے ایک بار پھر تاریخی مسائل کے حوالے سے جاپان کے غلط  مؤقف کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان وانگ نے کہا کہ ہم نے  اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے  جاپان سے احتجاج کرتے ہیں۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ 15 اگست، جاپان کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا دن، "وہ تاریخ ہے جب چینی عوام نے دوسری دنیا کے لوگوں کے ساتھ مل کر جاپانی فاشزم اور فوجی جارحیت کو شکست دی،" وانگ نے کہا کہ یاسوکینی خانقاہ جاپانی عسکریت پسندی کی وجہ سے ہونے والی   جنگوں کی علامت ہے۔

وا نگ نے  جاپان کو اپنے ایشیائی پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے اور معمول پر لانے کے لیے اپنے ماضی کا حساب دینے  پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ،"ہم جاپانی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھے، عسکریت پسندی کے ساتھ اپنے تعلقات کو پس پشت ڈال کر پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے، اور ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جس سے اس کے ایشیائی پڑوسیوں اور عالمی برادری کے اعتماد کو نقصان پہنچے۔"

 



متعللقہ خبریں