میکسیکو: پولیس چھاپے کے دوران فریزرز سے 34 لاشیں برآمد

میکسیکو کے ایک علاقے سے حکام کو فریزروں سے  34 لاشیں مل گئی ہیں جنہیں منشیات کے کارٹل کی جانب سے تشدد کرکے مارا گیا تھا

2024646
میکسیکو: پولیس چھاپے کے دوران فریزرز سے 34 لاشیں برآمد

میکسیکو کے ایک علاقے سے حکام کو فریزروں سے  34 لاشیں مل گئی ہیں۔

 خبر کےمطابق،یہ ان افراد کی لاشیں ہیں جنہیں منشیات کے کارٹل کی جانب سے تشدد کرکے مارا گیا تھا۔

 حکام نے  بتایا کہ مشرقی ریاست ویراکروز کے شہر پوزا ریکا میں خوفناک واقعے کے بعد چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

استغاثہ نے کہا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق بدقسمتی  سے34  لاشیں  ملی ہیں البتہ حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بھی بتایا کہ یہ دریافت اتوار کو اس وقت ہوئی جب پولیس نے ایک مشتبہ شخص کا تعاقب کیا جو ایک عمارت میں چھپا ہوا تھا جہاں تین اغوا کاروں کو رکھا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے علاقے میں آپریشن کیا اور دیگر مقامات سے مزید باقیات برآمد کیں۔

امریکہ میں منشیات کی  تجارت  کے منافع بخش راستوں پر قابو پانے کے لیے حریف گروہوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ویراکروز میکسیکو کے سب سے زیادہ پرتشدد علاقوں میں سے ایک ہے۔

میکسیکو میں 2006 میں ایک متنازعہ فوجی انسداد منشیات کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک 4 لاکھ سے زیادہ قتل ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

میکسیکو میں 1962 سے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ گمشدگیوں کا اندراج کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں