ایکواڈور: صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا

ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو بدھ کو شمالی شہر کوئٹو میں ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کیا

2022743
ایکواڈور: صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا
ekvador-villavicencio saldiri1.jpg
ekvador-villavicencio saldiri.jpg

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا۔

خبر کے مطابق، ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو  گزشتہ روز شمالی شہر کوئٹو میں ریلی کے بعد  گاڑی  میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کیا۔

ایکواڈور کے موجودہ صدر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فرنینڈو لاسینسیو کو قتل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

 فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے

بتایا گیا ہے کہ  ایکواڈور میں منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 واضح رہے کہ  ایکواڈور میں صدارتی ا نتخابات 20 اگست کو  ہونے ہیں۔



متعللقہ خبریں