شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی فوج کو جنگی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) کے مطابق کم کی زیر صدارت ورکرز پارٹی آف کوریا کے ملٹری کمیشن کے اجلاس میں فوج کی جنگی تیاریوں اور دشمنوں پر حملہ کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

2022806
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی فوج کو جنگی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے امریکہ  اور جنوبی کوریا  کے بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کی تیاری کر  نے پر  اپنی فوج کو جنگی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے ۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) کے مطابق کم کی زیر صدارت ورکرز پارٹی آف کوریا کے ملٹری کمیشن کے اجلاس میں فوج کی جنگی تیاریوں اور دشمنوں پر حملہ کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کم نے فوج کو جنگی منصوبوں کو حتمی شکل دینے، سرحدی فوجیوں کی تعداد بڑھانے، حقیقی جنگی مشقوں کے انعقاد، اور نئی حکمت عملیوں اور ہتھیاروں کو تیار کرنے پر بات چیت کے بعد "اہم فوجی اقدامات پر عمل درآمد" سے متعلق ایک قرارداد پر دستخط کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  فوج کو زیادہ طاقتور جارحانہ ہتھیار حاصل کرنے چاہئیں اور اپنی نیوکلیئر ڈیٹرنس کو بڑھانے کے لیے انہیں فوری طور پر تعینات کرنا چاہیے، کم نے مختلف ہتھیاروں اور نظاموں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا حکم   بھی جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب کے سی این اے کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران کم نے جزیرہ نما کوریا کے نقشے پر دارالحکومت سیول  اور اس کے آس پاس کے کچھ نکات کی نشاندہی کی جو جنوبی کوریا کی نصف آبادی کی میزبانی کرتا ہے اور جہاں فوج کا ہیڈکوارٹر واقع ہے۔

کم نے میٹنگ میں یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے پاک سو ال   کی  جگہ  ری یونگ گل کو چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے۔

تا ہم  انہوں نے  پاک، جو کہ ایک ہی وقت میں وزیر دفاع بھی ہیں کے  اس عہدے پر برقرار رہیں گےکے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔



متعللقہ خبریں