اقوام متحدہ کا روس کے سول ٹھکانوں پر حملوں پر بے چینی کا اظہار

نائب ترجمان نے کہا کہ ایک ہی مقام پر  منٹوں کے اندر دو بار  حملوں سے  بہت سی اموات واقع ہوئی ہیں اور  بے شمار افراد  زخمی ہوئے، جن میں یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے ریسکیورز بھی شامل ہیں جو علاقے میں لوگوں کی ریسکیو کا کام کررہے تھے

2022198
اقوام متحدہ کا روس کے سول ٹھکانوں پر حملوں پر بے چینی کا اظہار

اقوام متحدہ نے روس کے  یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے میں کچھ رہائش گاہوں اور دیگر غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنا کر بہت سے شہریوں کو ہلاک ہونے سے متعلق اطلاع دی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ  اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر ڈینس براؤن ڈونیٹسک میں روسی حملوں سے بہت پریشان ہیں، جس میں مبینہ طور پر بہت سے شہری ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔

نائب ترجمان نے کہا کہ ایک ہی مقام پر  منٹوں کے اندر دو بار  حملوں سے  بہت سی اموات واقع ہوئی ہیں اور  بے شمار افراد  زخمی ہوئے، جن میں یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے ریسکیورز بھی شامل ہیں جو علاقے میں لوگوں کی ریسکیو کا کام کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  تازہ ترین واقعہ کو دوسرے حملوں کی فہرست میں شامل  کرتےہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  انسانی امدادی تنظیمیں زیر بحث خطے میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک کے شہر پوکروسک پر روس کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہوگئے تھے۔

40 منٹ کے فاصلے پر فائر کیے گئے دو میزائلوں سے ہوٹلوں، کیفے، دکانوں اور عوامی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے پوکروسک میں حملے میں یوکرین کی فوج کے زیر استعمال علاقے کو نشانہ بنانے  کا دفاع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں