جنوبی افریقہ میں بریکس اجلاس کا انعقاد،فرانسیسی صدر کو دعوت نہیں دی گئی

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیڈی پانڈرو نے  بتایا کہ  افریقہ اور جنوبی ممالک کے 67 سربراہوں کو بریکس اجلاس  میں شرکت کی دعوت دی ہے مگر ماکرون کو مدعو نہیں کیا گیا

2022479
جنوبی افریقہ میں بریکس اجلاس کا انعقاد،فرانسیسی صدر کو دعوت نہیں دی گئی

 فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کو بائیس تا چوبیس اگست کے درمیان جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے بریکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا ۔

 جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیڈی پانڈرو نے  بتایا کہ  افریقہ اور جنوبی ممالک کے 67 سربراہوں کو بریکس اجلاس  میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

 پانڈور نے  بتایا کہ ماکروں کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا ۔

اس اجلاس میں روسی صدر پوتین  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  شریک ہونگے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ  کیتھرین کولونا نے کہا تھا کہ  صدر ماکروں بریک اجلاس میں شرکت کے خواہاں ہیں ، ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور مسائل کا حل  تلاش کرنے میں مدد کرنی چاہیئے۔

 بریکس اجلاس کے رکن ممالک میں برازیل،روس،بھارت،چین اور جنوبی  افریقہ شامل ہیں جن کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارتی،سیاسی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں