روس: 2 لاکھ 30 ہزار ہیکٹر اراضی پر پھیلی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری

ملک میں، گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں، آگ کی لپیٹ میں آئے علاقوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے: روس وزارت ہنگامی حالات

2021619
روس: 2 لاکھ 30 ہزار ہیکٹر اراضی پر پھیلی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری

روس کے مختلف علاقوں میں کُل 2 لاکھ 30 ہزار ہیکٹر اراضی کے 278 مقامات پر لگی جنگلاتی آگ کو بُجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

روس وزارت ہنگامی حالات نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں، گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں، آگ کی لپیٹ میں آئے علاقوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق 14 مختلف علاقوں  میں کُل 278 مقامات پر لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ کُل 2 لاکھ 30 ہزار ہیکٹر اراضی پر پھیلی آگ کو بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد جنگلات  روس میں پائے جاتے ہیں۔ ملک میں ہر سال ہزاروں ہیکٹر میں لگنے والی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لئے بھاری کوششیں صَرف کی جاتی ہیں۔



متعللقہ خبریں