امریکہ کا روس کے  شمالی کوریا سے گولہ بارود حاصل کرنے کا دعویٰ

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے دعویٰ کیا کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے 26 جولائی کو شمالی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے حکام سے گولہ بارود کی فروخت بڑھانےکے بارے میں  بات چیت کی تھی

2020254
امریکہ کا  روس کے  شمالی کوریا سے گولہ بارود حاصل کرنے کا دعویٰ

 امریکہ  نے روس کے  شمالی کوریا سے گولہ بارود میں اضافے کی درخواست کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے دعویٰ کیا کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے 26 جولائی کو شمالی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے حکام سے گولہ بارود کی فروخت بڑھانےکے بارے میں  بات چیت کی تھی۔

انہوں نے کہا  کہ شوئیگو نے اپنے دورے کے دوران شمالی کوریا کے حکام سے ملاقات  کے دوران 24 فروری 2022 سے جاری  روس-یوکرین جنگ میں اپنے ملک کو درکار گولہ بارود کی فروخت میں اضافے کا مطالبہ کیا  ہے۔

انہوں نے شوئیگو کی مبینہ ملاقات کا جائزہ لیتے ہوئےکہا کہ پوتن کس قدر بے بس ہو گیا  ہے اس نے    ایران، شمالی کوریا  اور  چین کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کررکھی ہیں۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اپنے وفد کے ساتھ 26 جولائی کو پانمونجوم آرمسٹیس معاہدے کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دائرہ کار  میں   شمالی کوریا گئے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 29 جولائی کو کہا کہ شوئیگو ہتھیار خریدنے شمالی کوریا گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں