امریکی کانگریس میں مسلح شخص کی اطلاع،کیپیٹل ہل میں افراتفری

واشنگٹن میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان ہیو کیریو نے بتایا ہے کہ انھیں کیپیٹل کمپلیکس میں ایک  مسلح شخص کے موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی البتہ وہاں چھان بین سے کسی فعال حملہ آورکے موجود ہونے کا سراغ نہیں ملا ہے

2019622
امریکی کانگریس میں مسلح شخص کی اطلاع،کیپیٹل ہل میں افراتفری

امریکی صدر مقام واشنگٹن  میں پولیس کو گزشتہ روز کانگریس کی عمارت امریکی کیپیٹل کمپلیکس میں ایک مسلح شخص کے گھسنے کی اطلاع موصول ہوئی لیکن پولیس کو وہاں ممکنہ طور پر موجود کوئی سرگرم حملہ آور ملا ہے اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا ہے،البتہ کچھ وقت کے لیے امریکی دارالحکومت میں افراتفری ضرورپھیل گئی۔

واشنگٹن میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان ہیو کیریو نے بتایا ہے کہ انھیں کیپیٹل کمپلیکس میں ایک  مسلح شخص کے موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی البتہ وہاں چھان بین سے کسی فعال حملہ آورکے موجود ہونے کا سراغ نہیں ملا ہے۔



متعللقہ خبریں