برازیل میں منشیات کے گروہوں کے خلاف آپریشن میں 43 افراد ہلاک

برازیل کی پولیس نے اعلان کیا کہ ریو ڈی جنیرو شہر میں منشیات کے گروہوں کے خلاف آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ میں 10 افراد مارے گئے ہیں

2019634
برازیل میں  منشیات کے گروہوں کے خلاف آپریشن میں 43 افراد ہلاک

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو، ساؤ پالو اور باہیا ریاستوں میں منشیات کے گروہوں پر پولیس کے چھاپوں میں 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برازیل کی پولیس نے اعلان کیا کہ ریو ڈی جنیرو شہر میں منشیات کے گروہوں کے خلاف آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ میں 10 افراد مارے گئے ہیں ۔

اطلاع کے مطابق   شہر میں کیے گئے آپریشن میں ہلاک ہونے والے 10 افراد میں منشیات فروش گینگ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔

ریاست ساؤ پالو میں 5 روز تک جاری رہنے والے شیلڈ آپریشن میں پولیس سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں جب کہ ملک کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں 19 مشتبہ افراد کو غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔

ساؤ پالو کے ساحلی قصبے گوروجا میں اسپیشل فورسز کے ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد شروع کیے گئے آپریشن شیلڈ میں پولیس نے 58 افراد کو حراست میں لیا اور 385 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

گوروجا میں آپریشن پر تنقید کرتے ہوئے برازیل کے وزیر انصاف فلاویو ڈینو نے کہا کہ پولیس کا رد عمل جرم کے ارتکاب کے متناسب نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں