بائیڈن انتظامیہ میرے خلاف قانون کا غلط استعمال کر رہی ہے: ٹرمپ

سابق امریکی صدر ٹرمپ کہا ہے کہ یہ الزامات بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ اور ان کے قریب لوگوں کو ہراساں کرنے اور 2024 کی صدارتی دوڑ پر اثر انداز ہونے کی مایوسانہ اوراندھا دھند کوشش ہے

2018703
بائیڈن انتظامیہ میرے خلاف قانون کا غلط استعمال کر رہی ہے: ٹرمپ

  سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف، خفیہ دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھنے کے مقدمے میں تین مزید الزامات عائد کر دیے گئے ہیں جنہیں ٹرمپ اور ان کی انتخابی مہم نے مسترد کردیا ہے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان کے خلاف عائد کیے گئے نئے الزا مات کو مسترد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ الزامات بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ اور ان کے قریب لوگوں کو ہراساں کرنے اور 2024 کی صدارتی دوڑ پر اثر انداز ہونے کی مایوسانہ اوراندھا دھند کوشش ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ صدارتی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ بعض حساس دستاویزات اپنے ہمراہ لے گئے تھے جو بعد میں فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ سےملی تھیں۔ان کے خلاف زیرِ سماعت اس مقدمے میں 38 الزامات پر مبنی فردِ جرم بھی عائد ہو چکی ہے۔

سابق صدر کے خلاف فرد جرم میں قومی دفاعی معلومات کو جان بوجھ کر اپنے قبضے میں رکھنا شامل ہے۔

ٹرمپ پرایک نیا الزام یہ ہے کہ انہوں نے جون 2022 میں ایف بی آئی اور محکمۂ انصاف کے تفتیش کاروں کے اپنی رہائش گاہ کےدورے کے بعد نگرانی کی فوٹیج کو ڈیلیٹ کرنے کو کہا تھا۔

 



متعللقہ خبریں