سوڈان، فضائی حدود کو بند کرنے کے عمل درآمد میں توسیع

سوڈان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ انسانی امداد اور انخلا کی پروازوں کے علاوہ فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے

2018135
سوڈان، فضائی  حدود کو بند کرنے کے عمل درآمد میں توسیع

سوڈان میں جہاں اپریل کے وسط سے خانہ جنگی جاری ہے، فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

سوڈان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ انسانی امداد اور انخلا کی پروازوں کے علاوہ فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اپریل کے وسط میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان خانہ جنگی کے بعد سوڈانی فضائی حدود کو باقاعدہ فضائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں