"یہ قرآن ہے اسے کوئی آگ نہیں لگا سکتا" ایک عورت قرآن کے سامنے ڈھال بن گئی

کوپن ہیگن میں قرآن سوزی میں رکاوٹ بننے والی عورت پر گستاخ ٹولے نے حملہ کیا اور پولیس نے عورت کو جائے وقوعہ سے دُور ہٹا دیا

2016948
"یہ قرآن ہے اسے کوئی آگ نہیں لگا سکتا" ایک عورت قرآن کے سامنے ڈھال بن گئی

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن سوزی میں رکاوٹ بننے والی عورت  پر گستاخ ٹولے نے حملہ کیا اور پولیس نے عورت کو جائے وقوعہ سے دُور ہٹا دیا۔

اطلاع کے مطابق ڈنمارک میں اسلام مخالف انتہائی قومیت پرست گروپ "ڈانسکے پیٹریاٹر"  کے اراکین  کی طرف سے، 24 جولائی کو عراق کے کوپن ہیگن سفارت خانے کے سامنے، قرآن کریم کو آگ لانے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ  ایک عورت نے قرآن کریم پر رکھے جوتوں کو ہٹا کر گروپ کے مکروہ عزائم کو روکنے کی کوشش کی۔

عورت چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی "یہ قرآن ہے اسے کوئی آگ نہیں لگا سکتا"

گستاخ ٹولے نے عورت پر حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس نے مداخلت کی اور قرآن کو عورت سے چھین کر دوبارہ ان کے حوالے کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس  نے عورت سے اس کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور " چوری " کے الزام میں تھانے بھیج دیا۔

تھانے میں بیان لینے کے بعد عورت کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

واقعے کے مناظر گستاخ ٹولے کے سوشل میڈیا صفحے سے بھی شیئر کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں