روس: یوکرین کی طرف جانے والے تمام بحری جہازعسکری مال بردار جہاز سمجھے جائیں گے

آج رات 12 بجے سے بحیرہ اسود سے یوکرین جاتے تمام بحری جہازوں کو عسکری مال بردار جہاز اور ان کے ممالک کو جنگ میں کیف انتظامیہ  کا طرفدار قبول کیا جائے گا: روس وزارت دفاع

2013807
روس: یوکرین کی طرف جانے والے تمام بحری جہازعسکری مال بردار جہاز سمجھے جائیں گے

روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آج رات سے یوکرین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام جہازوں کو "عسکری مال بردار جہاز" کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اناج سمجھوتہ ختم ہو گیا اور بحیرہ اسود  کی انسانی راہداریاں کم ہو گئی ہیں۔

بیان میں ،اس حوالے سے یوکرینی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کے لئے کئے گئے فیصلوں  کے بارے میں، معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "20 جولائی 2023 رات 12 بجے سے بحیرہ اسود سے یوکرینی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو عسکری مال بردار جہاز سمجھا جائے گا"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "فیصلے کی رُو سے اس نوعیت کے جہازوں  کے ممالک کو جنگ میں کیف انتظامیہ  کا طرفدار قبول کیا جائے گا۔ بحیرہ اسود  کے شمال مغربی  اور جنوب مشرقی بین الاقوامی پانیوں  کے بعض علاقوں کو بھی  عارضی طور پر سفر کے لئے   خطرناک اعلان کر دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں