اناج راہداری معاہدے کے خاتمے پر نیٹو کی مذمت

"میں ہمارے اتحادی ترکیہ اور اقوام متحدہ کی کوششوں کے باوجود بحیرہ اسود کے اناج اقدام سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کے روس کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔" اسٹولٹن برگ

2012773
اناج راہداری معاہدے کے خاتمے  پر نیٹو کی مذمت

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے اطلا ع دی ہے کہ وہ  ترکیہ اور اقوام متحدہ کی کوششوں کے باوجود روس کی  اناج معاہدے سے دستبرداری کی مذمت کرتے ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے سوشل میڈیا پر اس موضوع پر ایک بیان دیا،

"میں ہمارے اتحادی ترکیہ اور اقوام متحدہ کی کوششوں کے باوجود بحیرہ اسود کے اناج اقدام سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کے روس کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔"

اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ "یوکرین میں روس کی ناجائز جنگ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔"

خوراک کی عالمی قیمتوں پر یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے، اقوام متحدہ، روس، ترکیہ اور یوکرین نے 22 جولائی 2022 کو استنبول میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

روس کے صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کل کہا کہ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور روس متعلقہ شرائط کے نفاذ کی صورت میں  معاہدے پر واپسی اختیار کر لے گا

روسی وزارت خارجہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر مغرب نے روسی خوراک اور کھادوں پر پابندیاں عائد کرنا بند کردیں تو وہ معاہدے پر واپس آجائیں گے۔



متعللقہ خبریں