امریکہ: ایک طرف سیلاب ایک طرف شدید گرمی

ریاست کیلیفورنیا میں درجہ حرارت 53،9 ، لاس ویگاس میں 47،2، آریزونا میں 43 اور ٹیکساس میں 38 درجے تک پہنچ گیا

2012386
امریکہ: ایک طرف سیلاب ایک طرف شدید گرمی

امریکہ کے جنوبی مغربی حصّے میں شدید گرمی 11 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کر رہی ہے اور 38 شہروں میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے توقع کی جا رہی ہے۔

کیلیفورنیا میں درجہ حرارت 53،9 ، لاس ویگاس میں 47،2، آریزونا میں 43 اور ٹیکساس میں 38 درجے تک پہنچ گیا ہے۔

قومی محکمہ موسمیات 'این ڈبلیو ایس'  نے ملک کے جنوبی حصے میں گرمی کی شدید لہر کو 'ملکی تاریخ کا گرم ترین موسم' قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست پینسلوانیا میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے 3 افراد ہلاک اور ایک 9 ماہ کے بچے سمیت 4 افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں