ویگنر کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے: پوتن

ویگنر کے معاملے میں روسی معاشرے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اگرچہ ویگنر نے نہایت وقار کے ساتھ جنگ لڑی ہے لیکن 24 جون  کو اقدام بغاوت  کا بھی مرتکب ہوا ہے: صدر پوتن

2011467
ویگنر کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ کرائے کے جنگجو گروپ 'ویگنر 'کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

صدر پوتن نے روزنامہ کامر سینٹ کے لئے جاری کردہ بیان میں روسی انتظامیہ  کے خلاف بغاوت کرنے والے کرائے کے جنگجو گروپ ویگنر  کے بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس  معاملے میں روسی معاشرے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ ویگنر گروپ نے نہایت وقار کے ساتھ جنگ لڑی ہے لیکن 24 جون  کو اقدام بغاوت  کا بھی مرتکب ہوا ہے۔ یہ نہایت افسوسناک  پہلو ہے۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ ویگنر کے ساتھ اجلاس میں ہم نے گروپ کی میدان جنگ میں  بہادری کا بھی اور 24 جون  کے اقدامِ بغاوت کا بھی جائزہ لیا ہے۔ لُبّ  لباب یہ ہے کہ میں نے ویگنر کو، جنگ میں ان کی شرکت  سمیت مستقبل میں جنگی خدمات کے لئے ممکنہ ترجیحات سے آگاہ کیا ہے"۔

بحیثیت جنگی گروپ کے مستقبل میں ویگنر  کے وجود  سے متعلق سوال کے جواب میں پوتن نے کہا ہے کہ "کرائے کی فوجی کمپنی ویگنر  کا کوئی وجود نہیں ہے۔ نجی فوجی کمپنیوں سے متعلق ہمارا کوئی قانون نہیں ہے۔ یعنی قانون نہیں ہے تو کرائے کی فوجی کمپنی بھی نہیں  ہے۔ ہماری ایسی کوئی قانونی شخصیت نہیں ہے ایک گروپ ہے لیکن وہ بھی قانونی نہیں ہے"۔

روس کے صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف  نے بھی اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ویگنر کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ان معاملات کی اضافی تحقیق ضروری ہے۔ اس نوعیت کی کمپنیوں کی قانونی حیثیت متنازع ہے"۔



متعللقہ خبریں