جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کا چھوٹے راکٹ کا تجربہ ناکام

ایجنسی کے بیان کے مطابق، JAXA نے Epsilon S راکٹ کو شمالی اکیتا صوبے میں نوشیرو ٹیسٹ سینٹر میں تجربہ کیا گیا تھا

2011436
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کا چھوٹے راکٹ کا تجربہ ناکام

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) سے تعلق رکھنے والا ایپسیلن ایس قسم کا چھوٹا راکٹ انجن ٹیسٹ کے دوران پھٹ  کر تباہ ہوگیا ہے۔

ایجنسی کے بیان کے مطابق، JAXA نے Epsilon S راکٹ کو شمالی اکیتا صوبے میں نوشیرو ٹیسٹ سینٹر میں تجربہ کیا گیا تھا۔

ٹرائل کے دوران دوسرے مرحلے کے انجن ٹیسٹ سے تقریباً ایک منٹ قبل ایپسیلن ایس قسم کے راکٹ کا انجن پھٹ گیا ہے۔

مقامی میڈیا فوٹیج میں امتحانی مرکز سے آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے ہیں   اور عمارت کی چھت بھی  اڑ گئی ہے۔

جاپان کی وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ راکٹ انجن کے پھٹنے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرکاری Kyodo ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ناکام ٹیسٹ کے بعد، JAXA نے Epsilon S قسم کے راکٹ کی لانچنگ کو 2024 کے مالی سال تک ملتوی کر دیا۔



متعللقہ خبریں