سوڈان: ام درمان پر شدید گولہ باری،ہلاکتوں کی اطلاع

خرطوم ریاست میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ام درمان کے ایک مشہور بازار میں اندھا دھند گولہ باری سے بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

2010160
سوڈان: ام درمان پر شدید گولہ باری،ہلاکتوں کی اطلاع

سوڈان میں فوج کے دو متحارب فریقین کے درمیان جاری لڑائی کے دوران خرطوم ریاست میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ام درمان کے ایک مشہور بازار میں اندھا دھند گولہ باری سے بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف سوڈان کی سرکاری فوج اور منحرف سریع الحرکت فورس نے اس حملے میں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

خبرکے مطابق،  امور صحت کے حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر مارکیٹ کے تاجر اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالک تھے۔

 بتایا گیا ہے کہ سوڈانی پولیس  ام درمان کے کرری علاقے میں واپس آگئی ہیں۔

اس علاقے میں حالیہ جھڑپوں کے دوران  سریع الحرکت فورسز پسپا ہوگئی ہیں۔

ویڈیوز اور تصاویر میں علاقے میں متعدد فورسز کی تعیناتی کو دکھایا گیا ہے۔

سوڈانی فوج کی مسلسل معیاری کارروائیوں اور ام درمان کے جنوب میں تقریباً روزانہ کی تلاشی کی وجہ سے آر ایس ایف کے جنگجوؤں کو پسپائی پر مجبور کیا ہے۔

ام درمان میں جاسوسی طیارے بھی پرواز کر رہے ہیں تاہم مجموعی طور پر یہ علاقہ اکا دکا جھڑپوں کے سوا نسبتا پرسکون ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں