ازبکستان کے صدارتی انتخابات،شوکت مرزوئیف دوبارہ منتخب

الیکشن کمیشن نے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شوکت مرزیوئیف 87.1 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر 7 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے

2009190
ازبکستان کے صدارتی انتخابات،شوکت مرزوئیف دوبارہ منتخب

ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف ایک بار پھر 7 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔

خبر کے مطابق،  ازبک الیکشن کمیشن نے اتوار کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شوکت مرزیوئیف 87.1 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر 7 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔

خیال رہے کہ ازبک صدر 2016 سے اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے آئین کو تبدیل کرنے کے بعد صدارتی مدت کو 5 سے 7 سال تک بڑھا کر فوری انتخابات کا اعلان کیا۔

65 سالہ صدر نے ازبکستان کے لئے غیر ملکی تجارت کے دروازے کھولے اور ملک میں مذہبی اور سیاسی آزادی کو یقینی بناتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کی۔

خیال رہے کہ ازبکستان میں ان کے خلاف کوئی مضبوط  مخالف گروپ یا سیاستدان نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں