امریکہ: وائٹ ہاوس میں کوکین کی نشاندہی

خفیہ سروس، موضوع سے متعلق، تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور صدر بائڈن کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے: کرین ژان۔پیئر

2007688
امریکہ: وائٹ ہاوس میں کوکین کی نشاندہی

امریکہ کے صدارتی کمپلیکس 'وائٹ ہاوس' سے اتوار کے دن کوکین برآمد ہوئی ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان کرین ژان۔پیئر نے معمول کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب  دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوکین وائٹ ہاوس کے نسبتاً مصروف  حصے ویسٹ وِنگ سے برآمد ہوئی ہے۔

کرین ژان۔پیئر نے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس کے اس علاقے میں جمعے، ہفتے اور اتوار کے دنوں میں سیاحتی ٹوئر  آتے ہیں۔ خفیہ سروس، موضوع سے متعلق، تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور صدر بائڈن کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 جولائی کو وائٹ ہاوس میں مشکوک مادّے  کی نشاندہی ہوئی تھی۔ ضروری ٹیسٹوں سے ثابت ہوا تھا کہ صدارتی کمپلیکس سے ملنے والا یہ مادّہ کوکین ہے۔



متعللقہ خبریں