امریکہ نے تائیوان کو بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے: چین

چین نے امریکہ پر الزام لگایا ہے  اس نے تائیوان کے ساتھ 440ملین ڈالر مالیت  کے فوجی سازو سامان کا معاہدہ کرتے ہوئے  جزیرے کو بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے

2007500
امریکہ نے تائیوان کو بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے: چین

 چین نے امریکہ پر الزام لگایا ہے  اس نے تائیوان کے ساتھ 440ملین ڈالر مالیت  کے فوجی سازو سامان کا معاہدہ کرتے ہوئے  جزیرے کو بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

 چینی امور دفاع  کے ترجمان تان کیفی نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے خدشات کو در گزر کرتے ہوئے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے جس سے  آبنائے تائیوان میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  تائیوان کو اس وقت بارود کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، ہماری  آزادی و خود مختاری کے خلاف طاقت کا استعمال ناکام ہوگا ،ہماری فوج  دائما تیار ہے  جو کہ آبنائے تائیوان میں امنو استحکام کی ضامن ہے۔

 امریکی انتظامیہ نے تیس جون کو چین کے اعتراضات کے خلاف تائیوان کو 440 ملین ڈالر  کا فوجی سامان  دینے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں