ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں: ویگنر

ہمارا مقصد باغیوں کے خلاف جدوجہد اور معاشرے کو متحرک کرنا تھا۔ میرے خیال میں ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں: ییوگینی پریگوژن

2006756
ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں: ویگنر

روس کی نجی سکیورٹی کمپنی 'ویگنر' کے بانی 'ییوگینی پریگوژن' نے کہا ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔

پریگوژن نے، گذشتہ ماہ روس انتظامیہ کے خلاف کی گئی بغاوت کے بارے میں، ویگنر کے سرکاری سوشل میڈیا  پیج 'ٹیلی گرام 'سے، آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ ہماری مارچ انصاف کی خاطر تھی اور اس کا مقصد باغیوں کے خلاف جدوجہد اور معاشرے کو متحرک کرنا تھا۔ میرے خیال میں ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔ مستقبل میں آپ کو محاذ پر ہماری نئی فتوحات دیکھنے کو ملیں گی"۔

پریگوژن نے کہا ہے کہ اسپیشل فوجی آپریشن میں ویگنر کی شرکت عارضی نہیں ہونی چاہیے اور یہ کہ ان کی بیلاروس منتقلی کی وجہ سے ویگنر  کے علاقائی بھرتی مراکز کی کاروائیاں ایک مہینے کے لئے روک دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں