امریکہ کے مرکزی بین کی جانب سے شرح سود 25-5-5 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

فید بینک  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے

1999976
امریکہ کے مرکزی بین کی جانب سے شرح سود  25-5-5 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

امریکہ کے مرکزی بینک (Fed) نے پالیسی کی شرح کو 25-5-5 فیصد کی شرح پر برقرا ر رکھا ہے۔

فید بینک  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (ایف او ایم سی) طویل مدت میں زیادہ سے زیادہ روزگار اور 2 فیصد مہنگائی کا ہدف رکھتی ہے اور ان کی حمایت کے لیے فیڈرل فنڈز کی شرح کو 5 سے 5.25 فیصد کے درمیان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس طرح، فید نے 15 مہینوں میں پہلی بار پالیسی  شرح  میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔

امریکہ میں بلند افراط زر کے پیش نظر، فید نے، جس نے گزشتہ سال اپنے اثاثوں کی خریداری کے عمل کو مکمل کرکے شرح سود میں اضافہ کرنا شروع کیا، مارچ 2022 میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ، 2018 کے بعد پہلی بار شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا  تھا۔

مئی کے اجلاس میں، بینک نے، جس نے گزشتہ سال مارچ سے 10ویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کیا، مجموعی طور پر شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے ۔

امریکہ میں افراطِ زر  گزشتہ سال جون میں 9 فیصد سالانہ تک پہنچ گئی تھی جو 1981 کے بعد کی بلند ترین سطح  ہے اور اس طرح  ماہ مئی میں افراطِ زر کی شرح میں چار فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں