روس نے یوکرین کے ساتھ سمجھوتے فسخ کر دیئے

روس نے یوکرین کے ساتھ بحیرہ ازوف اور آبنائے کرچ کے استعمال میں تعاون کا سمجھوتہ فسخ کر دیا

1999320
روس نے یوکرین کے ساتھ سمجھوتے فسخ کر دیئے

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے  روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ ازوف اور آبنائے کرچ  سمجھوتے کی منسوخی کا قانون منظور کر دیا ہے۔

صدر پوتن کا دستخط شدہ قانون، رشیہ آئینی اطلاعاتی سسٹم سے شائع کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق یوکرین کے ساتھ بحیرہ ازوف اور آبنائے کرچ کے استعمال میں تعاون کا سمجھوتہ فسخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ قانون، روسی پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دوما کی طرف سے یکم جون کو اور فیڈریشن کونسل کی طرف سے 7 جون کو منظور کیا گیا تھا۔

بحیرہ ازوف اور آبنائے کرچ کے استعمال  میں تعاون کے سمجھوتے پر 24 دسمبر 2003 کو کرچ شہر میں دستخط کئے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں