نائجیریا میں مسلح افراد کے حملوں میں 25 افراد ہلاک اور متعدد اغوا

پولیس اور فوج کے تعاون   کے ساتھ علاقے کو  سیکیورٹی فورسسز روانہ کی گئی ہیں

1998383
نائجیریا میں مسلح افراد کے حملوں میں 25 افراد ہلاک اور متعدد اغوا

نائجیریا کی ریاست نائجر میں مسلح افراد کے حملوں میں 25 افراد ہلاک اور متعددافراد  کو اغوا کر لیا گیا۔

قومی میڈیا میں شائع خبروں  کے مطابق مسلح افراد نے، جن کی شناخت کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا، نے ریاست نائجر کے 5 دیہاتوں پر حملہ کیا۔

ان حملوں میں 25 افراد لقمہ اجل بن گئے تو  متعدد افراد کو  اغوا بھی کر لیا گیا۔

نائجر کے پولیس ترجمان  نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس اور فوج کے تعاون   کے ساتھ علاقے کو  سیکیورٹی فورسسز روانہ کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ نائجیریا میں اغوا کے جرم میں سزائے موت کا عمل درآمد ہونے کے باوجود اغوابرائے تاوان کے واقعات کا اثر و بیشتر مشاہدہ ہوتا ہے۔

ملک میں بڑھنے والے  سیکیورٹی مسائل کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں مسلح  افراد کو تاوان کی ادائیگی ممنوع قرار دی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں