صومالیہ، کھیلوں کے پارک میں راکٹ گرنے سے 22 بچے لقمہ اجل

دھماکے کی ذمہ داری الا شباب دہشت گرد تنظیم پر عائد کرنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہلاک شدگان بچوں میں سے 16 لڑکے اور 6 لڑکیاں ہیں

1997874
صومالیہ، کھیلوں کے پارک میں  راکٹ گرنے سے 22 بچے لقمہ اجل

صومالیہ میں کھیل کے میدان میں راکٹ پھٹنے کے نتیجے میں 22 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

لوئر شابل ریجن کے عہدیدارابراہیم ملابو نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ اس علاقے میں ہوا جہاں بچے کھیل رہے تھے۔

ملابو نے اعلان کیا ہے  کہ راکٹ کے پھٹنے کے نتیجے میں 22 بچے ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

اس دھماکے کی ذمہ داری الا شباب دہشت گرد تنظیم پر عائد کرنے والے مالابو  نے بتایا کہ ہلاک شدگان بچوں میں سے 16 لڑکے اور 6 لڑکیاں ہیں۔

اس واقع کے پیش آنے والے علاقے کا کنٹرول کرنے والی الا شباب نے  اس بات کا دعوی کیا ہے کہ یہ دھماکہ صومالیہ میں افریقی یونین کے عبوری مشن  کی  طرف سے پھینکا گیا ایک دستی بم  کے پھٹنے کا نتیجہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں