کاخووکا بیراج کی تباہی جنگ کی ہولناک مثال ہے: گوٹیرس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یوکرین میں کاخووکا بیراج کی تباہی سے متعلق کہا ہے کہ یہ  روس کے یوکرین پر قبضے کی ہولناک مثال ہے

1996409
کاخووکا بیراج کی تباہی جنگ کی ہولناک مثال ہے: گوٹیرس

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یوکرین میں کاخووکا بیراج کی تباہی سے متعلق کہا ہے کہ یہ  روس کے یوکرین پر قبضے کی ہولناک مثال ہے۔

 گوٹیرس نے نیو یارک کے اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یوکرین سے موصولہ مناظر ہولناک ہیں،کاخووکا بیراج کی تباہی سے متعلق ہمیں صحیح معلومات ملنے میں رکاوٹ ہے، حملوں کے نتیجے میں سیلاب، نقل مکانی ،ماحولیاتی تباہی  اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ زاپوریا جوہری تنصیب کو بھی اس تباہی سے خطرہ لاحق ہے۔

سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ اب تک سولہ ہزارافراد نے نقل مکانی کی ہے جبکہ لاکھوں افراد کو صاف پانی کی دستیابی کا مسئلہ  ہے،ہمارا ادارہ انسانی امداد کی کوشش کر رہا ہے، یہ تباہی بنی نوع انسان پر جنگ کے اثرات کی ایک ہولناک مثال ہے، سول بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو روکنے اور عالمی حقوق انسانی کے احترام کو ممکن بنانے کی کوشش کی جائے۔

یاد رہے کہ خیرسون کے علاقے میں روس نے زیر کنٹرول کاخووکا بیراج  پر بمباری کرتےہوئے تباہ کر دیا جس کے بعد  دریائے دین یپر میں  طغیانی پیدا ہو گئی تھی۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں