کولمبیا نے  یونین آف ساؤتھ امریکن نیشنز کو دوبارہ سے جوائن کرلیا

سابق صدر ایوان ڈیوک کے  دور   میں  UNASUR   کو ترک کرنےے والے ملک کولمبیا نے  صدر گسٹاو پیٹرو کے فیصلے  سے  یونین میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے

1993333
کولمبیا نے  یونین آف ساؤتھ امریکن نیشنز کو دوبارہ سے جوائن کرلیا

کولمبیا نے 2019 میں ترک کردہ  یونین آف ساؤتھ امریکن نیشنز (UNASUR) میں دوبارہ سے  جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق صدر ایوان ڈیوک کے  دور   میں  UNASUR   کو ترک کرنےے والے ملک کولمبیا نے  صدر گسٹاو پیٹرو کے فیصلے  سے  یونین میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں ، پیٹرو نے کہا کہ وہ UNASUR میں دوبارہ شامل ہوں گے اور انہوں نے  یونین کا نام تبدیل کر کے "ایسوسی ایشن آف ساؤتھ امریکن نیشنز" رکھنے کی تجویوز پیش کی ہے۔

2019 میں  UNASUR   میں  ارجنٹائن نےترک کردیا تھا اور  ، 22 مارچ کوارجنٹائن نے اور  برازیل نے 8 اپریل کودوبارہ سے جوائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت تک  UNASUR کے جو ممالک رکن ہیں ان  میں   وینزویلا، بولیویا، گیانا، سورینام اور پیرو  شامل ہیں۔

UNASUR کی بنیاد 2008 میں وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کی حوصلہ افزائی سے خطے میں امریکی اثر و رسوخ کے خلاف رکھی گئی تھی۔

UNASUR کے چھ ممالک نے 21 اپریل 2018 کو بلاک کی قیادت کرنے کے اختلافات کی وجہ سے  اپنی رکنیت معطل کر دی  تھی۔

بولیویا، ارجنٹائن، برازیل، چلی، کولمبیا، پیراگوئے اور پیرو نے اعلان کیا کہ انہوں نے جنرل سیکرٹری کے انتخاب میں اختلاف رائے کی وجہ سے اس وقت UNASUR کو عارضی طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا  تھا۔



متعللقہ خبریں