بیرون ملک صدر ایردوان کی کامیابی پر ترک عوام کا جوش و ولولہ

انتخابی کامیابی پر  قطر کے تاریخی مقامات میں سے ایک الجابر ٹاورز کو رجب طیب ایردوان کی تصویر اور ترک پرچم سے روشن کیا گیا

1992422
بیرون ملک صدر ایردوان کی کامیابی پر ترک عوام کا جوش و ولولہ

بیرون ملک مقیم ترکشہریوں نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے شائر بیک ڈسٹرکٹ میں سڑکوں پر نکلنے والے ترک شہریوں کی ایک کثیر تعداد  نے ترک پرچم  لہراتے ہوئے  ایردوان کی حمایت میں نعرے لگائے۔

اس ملک میں مقیم سینکڑوں آذربائیجانی اور ترک شہریوں نےباکو میں ترک سفارت خانے کے قریب پارک میں جمع ہوتے  ایردوان  کی کامیابی پر خوشیاں منائیں۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں "طارق الجدید" علاقے اور فلسطینی پناہ گزین کیمپ برج البراکنا میں بھی  میں لوگوں نے مجمع لگایا۔ سینکڑوں لوگ طارق السید میں جمع ہوئے اور ترک پرچم لہراتے ہوئے   خوشیاں منائیں۔

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر ایردوان کی کامیابی پر سویڈش دارالحکومت سٹاک ہوم میں جوش و خروش سے جشن منایا گیا۔

جرمنی میں مقیم ترک شہری برلن کے ضلع کروزبرگ اور کرفورسٹینڈم اسٹریٹ میں صدر ایردوان کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے جمع ہوئے۔

انتخابی کامیابی پر  قطر کے تاریخی مقامات میں سے ایک الجابر ٹاورز کو رجب طیب ایردوان کی تصویر اور ترک پرچم سے روشن کیا گیا۔

ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم کے ہوفپلین اسکوائر پر بڑی تعداد میں ترک شہریوں نے جمع ہو کر ترکیہ کے جھنڈے اٹھائے اور ایردوان کی حمایت میں نعرے لگائے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دارالحکومت  لیفکوشا میں ترک پرچموں اور صدر رجب طیب ایردوان کے پوسٹرز کے ساتھ گاڑیوں کے قافلے بنا کر شہر کے چکر کاٹے گئے۔

صدر ایردوان کے دوبارہ منتخب ہونے پر امریکہ، اٹلی، فرانس، انگلینڈ، آسٹریا، بوسنیا  ہرزیگوینا، سربیا، کوسوو، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، البانیہ، پاکستان، فلسطین اور الجزائر میں بھی جشن منایا گیا۔



متعللقہ خبریں