ملائیشیا دفاعی صنعت فیسٹویل میں بڑی تعداد میں ترک فرموں کی شرکت

1991 میں پہلی بار منعقد ہونے والے اور ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے فیسٹویل  میں دوسری بار شرکت کرتے ہوئے، ترکیہ نے 18 ترک دفاعی صنعت کی کمپنیوں کے ساتھ شرکت کی ہے

1989781
ملائیشیا دفاعی صنعت  فیسٹویل  میں بڑی تعداد میں ترک فرموں کی شرکت

ترکیہ کی دفاعی صنعت کی کمپنیوں نے نئے تعاون اور برآمدی مواقع کے لیے ملائیشیا میں لنگکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایوی ایشن فیئر (LIMA 2023) میں شرکت کی ہے۔

افتتاحی تقریب کے بعد شروع  ہونے والا فیسٹویل 27 مئی تک لانگکاوی جزیرے پر جاری رہے گا۔

لیما  فیسٹویل ایشیا پیسفک ریجن میں سب سے بڑے دفاعی فیٹویل میں سے ایک ہے۔

1991 میں پہلی بار منعقد ہونے والے اور ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے فیسٹویل  میں دوسری بار شرکت کرتے ہوئے، ترکیہ نے 18 ترک دفاعی صنعت کی کمپنیوں کے ساتھ شرکت کی ہے۔

فیسٹویل  کے دوران ترک کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کر رہی ہیں۔

افتتاحی تقریب کے بعد فسیٹویل میں شریک  متعدد ممالک بالخصوص ملائیشیا کے وفود نے ترک وفود اور کمپنیوں سے مذاکرات کیے ہیں ۔ ترک  کمپنیاں، جو ملائیشیا کی سیکیورٹی فورسز کے لیے مختلف حل پیش  کررہی ہیں  ان مل مذاکرات کے ذریعے  خطے میں نئی ​​ذمہ داریاں سنبھالنا چاہتی ہیں۔

ترکی کی دفاعی صنعت کی کمپنیاں  فیسٹویل  میں مختلف ڈرانز  ،  بحری نظام، ہتھیاروں کے نظام، الیکٹرانک سسٹم، گولہ بارود، سمیولیٹر، لاجسٹک سپورٹ مصنوعات اور دفاعی خدمات  پیش کررہی ہیں۔

فیسٹویل  میں  مختلف فلائٹ شوز کا انعقاد کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں