سوڈان میں خانہ جنگی ہلاکتوں اور نقل مکانی کا موجب بن رہی ہے

سوڈان میں جاری تنازعہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 604 اور زخمیوں کی تعداد 5,127 ہوگئی

1984402
سوڈان میں خانہ جنگی  ہلاکتوں اور نقل مکانی کا موجب بن رہی ہے

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جاری جھڑپوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 604 ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنیوا آفس انفارمیشن یونٹ کے پریس اینڈ فارن ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رولانڈو گومز کی زیر نگرانی ہفتہ وار پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ترجمان طارق جساریوچ نے کہا کہ سوڈان میں جاری تنازعہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 604 اور زخمیوں کی تعداد 5,127 ہوگئی۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ترجمان پال ڈلون نے بتایا کہ سوڈان میں تنازع کے دوران 700,000 افراد بے گھر ہوئے۔

دلون  نے یاد دلایا کہ یہ تعداد گزشتہ ہفتے تقریباً 340,000 تھی۔



متعللقہ خبریں