سوڈان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں  کے عوام پر تباہ کن اور المناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ

ماری اولیت فائر بندی کا قیام ہے۔ حاصل کردہ معلومات کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ  جاری ہے

1980897
سوڈان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں  کے عوام پر تباہ کن اور المناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے  کہ فریقین کی جانب سے سوڈان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں  کے عوام پر   تباہ کن اور المناک اثرات مرتب ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارچ نے  یومیہ  پریس کانفرنس میں سوڈان میں جاری تنازعات کے بارے میں آگاہی کرائی۔

اقوام متحدہ کے  سوڈان میں اپنے وجود  کو برقرار رکھنے  کا ذکر کرنے والے  دو جارچ نے یہ پیغام دیا کہ یہ مشن پورٹ سوڈان سے اپنی کاروائیاں  سر انجام دے رہا ہے  "ہم سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

دجارچ نے کہا کہ جیسا کہ بہت سے ممالک میں ہے سوڈان میں اقوام متحدہ کی کارروائیوں میں مقامی اہلکار موجود ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے انسانی امداد فراہم کی جاتی ہے، لیکن ہم  اپنے اہلکاروں کی حفاظت کے بھی پابند ہیں۔

طرفین کو مذاکرات کی میز پر یکجا کرنے  کے لیے مختلف  کاروائیاں کرنے کی وضاحت کرنے والے دوجارچ نے کہا کہ "ہماری اولیت فائر بندی کا قیام ہے۔ حاصل کردہ معلومات کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ  جاری ہے، جس سے ہماری  نسانی امدا د کی ترسیل کی کاروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ "

انہوں نے سوڈان میں فائربندی کے اقدام سے  صحیح معنوں میں مثبت نتائج حاصل نہ کر سکنے اور  جھڑپوں کے حوالے سے کہا کہ :" "یہ ہمارے لیے بہت مایوس کن اور رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔جیسا کہ سیکریٹری جنرل (انتونیو گوٹیریس) نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا، اس تنازعے  کے فریق  رہنماؤں کو چاہیے کہ  وہ سوڈانی عوام کے مفادات کو  اپنے  ذاتی مفادات بالا تر رکھیں۔"

 



متعللقہ خبریں