امریکہ: صدر بائڈن نے دوسرے صدارتی دور کے لئے اعلانِ امیدواری کر دیا

یہ وقت لا تعلق رہنے کا وقت نہیں ہے اس لئے میں دوسرے صدارتی دور کے لئے اپنی امیدواری کا اعلان کر رہا ہوں: صدر جو بائڈن

1979285
امریکہ: صدر بائڈن نے دوسرے صدارتی دور کے لئے اعلانِ امیدواری کر دیا

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات کےلئے امیدواری کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

بائڈن نے صدارتی امیدواری کا اعلان 2019  کے اعلانِ امیدواری کی سالانہ یاد کے موقع پر کیا ہے۔

3 منٹ کے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ " یہ وقت لا تعلق رہنے کا وقت نہیں ہے اس لئے میں دوسرے صدارتی دور کے لئے اپنی امیدواری کا اعلان کر رہا ہوں"۔

پیغام میں بائڈن نے کہا ہے کہ "جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چُکا ہوں کہ ہم امریکہ کی رُوح کے لئے حالتِ جنگ میں ہیں۔ یہ جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ اس وقت ہم میں سے ہر ایک کا اپنے آپ سے جو سوال پوچھنا ضروری ہے وہ یہ کہ آئندہ سالوں میں ہم نسبتاً زیادہ آزاد ہوں گے یا کم"۔

بائڈن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی عمر سے متعلق اندیشوں کو ایک طرف رکھ کر انہیں اپنا شروع کیا ہوا کام مکمل کرنے کی مہلت دی جائے۔

انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ " آزادی اور شخصی آزادی ، بحیثیت امریکن ہماری شناخت کی جڑ بنیاد  ہے۔ اس سے زیادہ اہم اور مقدس اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی" ۔



متعللقہ خبریں