اقوام متحدہ اور امریکہ کی میانماز میں باغی حکومت کی عوام پر جارحیت کی شدید مذمت

گوٹیریس نے اپنے عزیز واقارب کو کھونے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو فی الفور علاج  معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی

1973792
اقوام متحدہ اور امریکہ کی میانماز میں باغی حکومت کی عوام  پر جارحیت کی  شدید مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے میانمار کی فوج کی جانب سے ساگانگ کے علاقے میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے دفتر کے تحریری بیان کے مطابق، گوٹیریس نے قصورواروں کا احتساب  کیے جانے پر  زور دیا ہے۔

گوٹیریس نے اپنے عزیز واقارب کو کھونے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو فی الفور علاج  معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی۔

متحدہ امریکہ کی وزارت خارجہ نے میانمار کے ساگانگ علاقے کے قصبے  پا زی گی کے قصبے میں تقریباً 150 افراد  کے شامل ہونے والی ایک تقریب کہ جس میں مخالفین بھی شامل تھے  پر فضائی حملے کی مذمت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے باغی  حکومت سے مطالبہ کیا  ہےکہ وہ تشددانگیز کاروائیوں کو ختم کرے اور عوام کی جامع جمہوری خواہشات اور مطالبات  کا احترام کرے۔



متعللقہ خبریں