برونڈی: سونے کی کان میں پانی بھر گیا،13افراد ہلاک

جیبی ٹوکے میں شدید بارشوں کے بعد دریائے روگوگو میں  طغیانی آنے سے علاقے میں موجود غیر قانونی موجود سونے کی کان میں پانی بھر گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے

1969174
برونڈی: سونے کی کان میں پانی بھر گیا،13افراد ہلاک

 مشرقی افریقہ کے ملک برونڈی کے شمال مغرب میں واقع شہر جیبی ٹوکے میں موجود سونے کی کان میں سیلابی ریلہ آنے سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق، جیبی ٹوکے میں شدید بارشوں کے بعد دریائے روگوگو میں  طغیانی آنے سے علاقے میں موجود غیر قانونی موجود سونے کی کان میں پانی بھر گیا ۔

اس کان سے تیرہ افراد کی نعشیں مل چکی ہیں جبکہ تلاش و امدادی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں غیر قانونی  کانوں میں اموات کا رونما ہونا جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں