یوکرین میں 6 ماہ سے رُوپوش روسی فوجی گرفتار ہو گیا

یوکرین کی پولیس نے خارکیف  کی متروک عمارتوں میں 6 ماہ سے روپوش ایک روسی فوجی گرفتار کر لیا

1959443
یوکرین میں 6 ماہ سے رُوپوش روسی فوجی گرفتار ہو گیا

یوکرین نے، خارکیف  کی متروک عمارتوں میں 6 ماہ سے روپوش ایک روسی فوجی کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین پولیس کی پیٹرولنگ ٹیموں نے مذکورہ 42 سالہ فوجی کو  کپیانسک۔ وزلووی  کے دیہات میں پیٹرولنگ کے دوران حراست میں لیا ہے۔

یوکرین پولیس نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ روسی فوجی کا تعلق 27 ویں موٹرائزڈ گن بریگیڈ سے ہے۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کی طرف سے کپیاسک  کی رہائی  کے بعد سے مذکورہ روسی فوجی علاقے میں چھُپا ہوا تھا۔

تصویر میں فوجی  سِول کپڑوں میں دِکھائی دے رہا ہے اور تاحال اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ فوجی 6 ماہ تک اس علاقے میں کیسے چھُپا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس کے صدر ولادی میرپوتن کے حکم سے روس۔یوکرین جنگ شروع ہوئی۔

پوتن نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ جنگ کا مقصد کیف کی نیٹو رکنیت کو روکنا اور یوکرین کو، روس کے حلقہ اثر میں رکھنے کے لئے،   عسکری قوت سے اور نازیوں سے پاک کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں