امریکہ میں نفرت ا نگیز جرائم کی تعداد میں قابل توجہ حد تک اضافہ

سال 2020 میں ملک بھر میں سرکاری طور پر رپورٹ کیے گئے نفرت انگیز جرائم  کے واقعات  8,120   تھے تو سال  2021 میں ان کی تعداد  9,655 ہو گئی

1959456
امریکہ میں نفرت ا نگیز جرائم کی تعداد میں قابل توجہ حد تک اضافہ

2021 میں متحدہ امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم کی شرح میں تقریباً 12 فیصد اضافہ ہوا۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے مطابق، 2021 میں امریکہ میں پولیس کو رپورٹ کیے گئے نفرت انگیز جرائم میں پچھلے سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا۔

سال 2020 میں ملک بھر میں سرکاری طور پر رپورٹ کیے گئے نفرت انگیز جرائم  کے واقعات  8,120   تھے تو سال  2021 میں ان کی تعداد  9,655 ہو گئی ۔

اس کے مطابق 2021 میں 12 ہزار 441 افراد  نفرت انگیز جرائم کا نشانہ بنے ۔

جن میں سے 43.2 فیصد کو دھمکیاں دی گئیں، 35.5 فیصد کو معمولی حملوں اور 20.1 فیصد کو   سنگین  حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

 



متعللقہ خبریں