امریکہ:ریاست کیلیفورنیا میں شدید برف باری،انتظامیہ نے ہنگامی حالت نافذ کر دی

کیلی فورنیا کے  گورنر  گیون نیوسم  نے بتایا کہ ریاست کا بہشتر حصہ برفانی طوفان سے  متاثر ہے جس سے نمٹنے کےلیے ہم نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور قومی محافظ ہماری مدد کر رہے ہیں

1954191
امریکہ:ریاست کیلیفورنیا میں شدید برف باری،انتظامیہ نے ہنگامی حالت نافذ کر دی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جاری برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی خراب ہونے کی وجہ سے  ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔

 کیلی فورنیا کے  گورنر  گیون نیوسم  نے بتایا کہ ریاست کا بہشتر حصہ برفانی طوفان سے  متاثر ہے جس سے نمٹنے کےلیے ہم نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور قومی محافظ ہماری مدد کر رہے ہیں۔

 موسمیاتی چینل دی ویدر چینل کے مطابق، کیلیفورنیا میں اب تک ڈیڑھ میٹر سے زیادہ برف پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے سان برنانڈینو قصبے میں تعطیلات گزارنے کے لیے آئے ہوئے افراد محصور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  امریکہ بھر میں خراب موسم کے باعث  بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے  74 ہزار سے زائد رہائشوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ  ملک کے شمالی  علاقوں میں خراب موسم کی یہ لہر  8 تا10 روز مزید جاری رہے گی،ایریزونا میں جاری شدید برف باری کا رخ اب شمالی ٹیکساس کی طرف ہو جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں