جمہوریہ کونگو: دیہاتوں پر مسلح افراد کا حملہ،25 بچے اغوا کر لیے گئے

خانہ جنگی کے شکار ملک  وسطی جمہوریہ افریقہ کی سرحد سے ملحقہ  کونگو کے دیہاتوں کو مسلح افراد عرصہ دراز سے نشانہ بنا رہےہیں

1953231
جمہوریہ کونگو: دیہاتوں پر مسلح افراد کا حملہ،25 بچے اغوا کر لیے گئے

جمہوریہ کونگو  کے صوبہ باس اولے میں 7 بچیوں سمیت 25 بچے مسلح افراد نے اغوا کرلیے ۔

مقامی پریس کے مطابق، باس اولے صوبے  سے ملحقہ  نامانگو،زاموئی اور بانڈا نامی دیہاتوں پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا ۔

 ان دیہاتوں پر مسلح افراد نے لوٹ مار کی اور 25 بچوں کو اغوا کرلیا جن کی عمریں 12 تا18 سال کے درمیان تھیں۔

 خانہ جنگی کے شکار ملک  وسطی جمہوریہ افریقہ کی سرحد سے ملحقہ  کونگو کے دیہاتوں کو مسلح افراد عرصہ دراز سے نشانہ بنا رہےہیں۔

 



متعللقہ خبریں