یکسیکو  کے پوپو کاتیپتل  آتش فشاں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7بار دھماکے

آتش فشاں میں، جہاں 18 فروری کو مزید 7  بار دھماکےہوئے ہیں ، آخری بار 13 فروری کو 18  بار  دھماکے ہو ئے  تھے

1949867
یکسیکو  کے پوپو کاتیپتل  آتش فشاں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7بار دھماکے

میکسیکو  کے پوپو کاتیپتل  آتش فشاں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7بار دھماکے ہوئے ہیں۔

میکسیکو کے نیشنل سینٹر فار ڈیزاسٹر پریوینشن کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپوکاتیپتل  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 دھماکے اور 149 بار گیس اور راکھ کے اخراج کا مشاہدہ ہوا ہے۔

بتایا گیا کہ آتش فشاں  سے  نکلنے والی راکھ ہوا کے اثر سے شمال کی طرف پھیل گئی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمال میں واقع بستیوں میں ہلکی راکھ کی بارش متوقع ہے۔

آتش فشاں میں، جہاں 18 فروری کو مزید 7  بار دھماکےہوئے ہیں ، آخری بار 13 فروری کو 18  بار  دھماکے ہو ئے  تھے۔

پوپو کاتیپتل   آتش فشاں، جس نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا ہے اور پچھلے سال 113  بار دھماکے ہونے  کے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے، سائنسدانوں کے مطابق یہ  ان آتش فشاں میں پانچویں نمبر پر ہے جن میں چند سالوں میں وسیع پیمانے کے دھماکے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔


 



متعللقہ خبریں