مشہور امریکی اداکار بروس ولس ڈیمنشیا میں مبتلا

سوشل میڈیا پر ولیس کے اہل خانہ کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 67 سالہ اداکارفرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا (ایف ٹی ڈی) میں مبتلا  ہیں  جس کی وجہ سے  مشہور اداکار کی بات چیت کرنے کی صلاحیت میں بڑی مشکلات پیش آری ہیں

1947672
مشہور امریکی اداکار بروس ولس ڈیمنشیا میں مبتلا

مشہور امریکی اداکار بروس ولس ڈیمنشیا میں مبتلا   ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ولیس کے اہل خانہ کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 67 سالہ اداکارفرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا (ایف ٹی ڈی) میں مبتلا  ہیں  جس کی وجہ سے  مشہور اداکار کی بات چیت کرنے کی صلاحیت میں بڑی مشکلات پیش آری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  موجوہ دور میں  اس   بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے برسوں میں حقیقت بدل سکتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جیسے جیسے بروس کی حالت  خراب ہوتی جا رہی ہے میڈیا کی توجہ اس بیماری پر روشنی ڈالنے پر مرکوز ہو سکتی ہے، جس کے لیے بہت زیادہ آگاہی اور تحقیق کی ضرورت ہے۔

مارچ میں اعلان کیا گیا تھا کہ مشہور اداکار نے اپنی اس بیماری کی وجہ سے  اداکاری چھوڑ دی  تھی۔

1970 کی دہائی کے اواخر میں براڈوے پر پرفارم کرکے اداکاری کا آغاز کرنے والے ولس نے اپنے نصف صدی کے کیریئر میں درجنوں ممتاز ٹی وی سیریز اور مون لائٹ، پلپ فکشن اور ڈائی ہارڈ جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں ۔



متعللقہ خبریں