زلزلے نے صرف ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے: پرائس

یہ سیاسی نہیں انسانی موضوع ہے۔ بیرونی ممالک سے جتنی زیادہ مدد علاقے میں پہنچے گی اتنی زیادہ زندگیاں بچیں گی: نیڈ پرائس

1946147
زلزلے نے صرف ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے: پرائس

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ زلزلے نے صرف ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ زلزلے کے مناظر نے ہمیں شدت سے متاثر کیا ہے اور ہم انسانوں کی مدد کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے زلزلے کی تباہ کاریوں اور انسانی جانی نقصان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس زلزلے نے ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ ہم نے ترکیہ اور شام میں امدادی کاموں کے ساتھ تعاون کے لئے اضافی سامان اور وسائل مختص کئے ہیں ۔  ہم، مشکل حالات میں اور دن رات کا فرق کئے بغیر کام میں مصروف انسانی امدادی ٹیموں اور تلاش و بچاو کی ٹیموں کے ایثار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ سے بیرونی امداد کو گزرنے کی اجازت دینے اور شام میں زلزلہ زدگان کو بین الاقوامی برادری کی امداد پہنچانے کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ "یہ سیاسی نہیں انسانی موضوع ہے۔ بیرونی ممالک سے جتنی زیادہ مدد علاقے میں پہنچے گی اتنی زیادہ زندگیاں بچیں گی۔ ہم دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ ترک اور شامی عوام کی مدد کی خاطر جو بن پڑتا ہے کریں"۔



متعللقہ خبریں