چلی میں جنگلات کی آگ نے تباہیاں مچا دیں

چلان شہر کے قریب لگنے والی آگ سے 550 ہیکٹر جنگلات اور نوبل میں 200 ہیکٹر جنگلاتی رقبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا

1941786
چلی میں جنگلات کی آگ نے تباہیاں مچا دیں

چلی کے کئی علاقوں میں جنگل میں لگنے والی آگ سے 750 ہیکٹر سے زائد اراضی راکھ میں تبدیل ہو گئی۔

دار الحکومت سینٹیاگو، نونوا، میٹرو سور، لا گرانجا، ٹل ٹِل، میلپیلا، ایل مونٹی، تالگانٹے، کولینا، بوئن، کوئلیکورا اور ایل کوئسکو جیسے علاقوں میں جنگل کی آگ بڑھ رہی ہے۔

نیشنل فاریسٹری ایجنسی کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چلان شہر کے قریب لگنے والی آگ سے 550 ہیکٹر جنگلات اور نوبل میں 200 ہیکٹر جنگلاتی رقبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

وزیر داخلہ کیرولینا توہا نے اعلان کیا کہ نوبل اور بایوبیو علاقوں میں ریڈ   الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

آتشزدگی کے خطرے کے پیش نظر وزارت کے حکم پر دارالحکومت سینٹیاگو اور چلی کے کچھ حصوں میں 7 قدرتی پارکوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

نوبل میں، کچھ دیہی علاقوں  سے لوگوں  کی نقل مکانی کر دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں