روانڈا فوج کی فائرنگ کانگو کا جنگی طیارہ نشانہ بن گیا

روانڈا فوج کے فائر نے کانگو کے جنگی طیارے کو دھڑ سے نشانہ بنایا، طیارہ گوما میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا

1937562
روانڈا فوج کی فائرنگ کانگو کا جنگی طیارہ نشانہ بن گیا

روانڈا کی فوج نے، 3 دفعہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے، جمہوریہ کانگو کے جنگی طیارے پر فائر کھول دیا۔

روانڈا کے قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر "Sukhoi-25 " جنگی طیارے نے 3 دفعہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔

روانڈا فوج کی طرف سے  کھولے گئے فائر نے جنگی طیارے کو دھڑ سے نشانہ بنایا اور اس کے بعد طیارے نے جمہوریہ کانگو کے شہر گوما میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئر پورٹ فائر بریگیڈ کی طرف سے طیارے میں لگی آگ کوبجھا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روانڈا نے 19 جنوری کو جاری کردہ بیان میں جمہوریہ کانگو کو غیر ملکی کرائے کے فوجی جمع کر کے جنگ کی تیاریوں  میں ملوّث ہونے کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔

دوسری طرف جمہوریہ کانگو کا کہنا ہے کہ روانڈا،  ملک کے مشرقی حصے میں حملے کرنے والی '23 مارچ تحریک'، ایم23 کی پشت پناہی کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں