برکینا فاسو میں مسجد پر حملے میں 9 افراد ہلاک

ہمسایہ ملک مالی  میں سرگرم عمل  القاعدہ اور داعش کے دہشت گرد گروہ 2015 سے ابتک برکینا فاسو کے شمالی اور مشرقی پر اکثر و بیشتر حملے کرتے رہتے ہیں

1932620
برکینا فاسو میں  مسجد پر حملے میں 9 افراد ہلاک

برکینا فاسو کے سحل علاقے میں ایک مسجد پر حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مسلح افراد نے کہ جن کی شناخت کا  تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے، نے سحل  علاقے کے فالاگونتو ضلع کی ایک مسجد پر شام کی نماز کے دوران حملہ کیا، جس دوران 9 افراد اللہ کو پیارے ہو گئے۔

واضح رہے کہ ہمسایہ ملک مالی  میں سرگرم عمل  القاعدہ اور داعش کے دہشت گرد گروہ 2015 سے ابتک برکینا فاسو کے شمالی اور مشرقی پر اکثر و بیشتر حملے کرتے رہتے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے دسمبر 2021 تک 600 سیکیورٹی  اہلکاروں سمیت تقریباً 2 ہزار افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ  دھو بیٹھے  ہیں۔



متعللقہ خبریں