روس: پوتن۔ رئیسی ملاقات

مذاکرات میں خاص طور پر توانائی، رسل و رسائل اور لاجسٹک سیکٹروں میں دو طرفہ مفاد کے حامل منصوبوں کے متوازن اطلاق کی خواہش ظاہر کی گئی ہے: کریملن

1931461
روس: پوتن۔ رئیسی ملاقات

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ایران صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ شام کے موضوع پر ٹیلی فونک ملاقات کی۔

روس صدارتی پیلس کریملن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پوتن۔ رئیسی ٹیلی فونک مذاکرات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا اور رواں موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں خاص طور پر توانائی، رسل و رسائل اور لاجسٹک سیکٹروں میں دو طرفہ مفاد کے حامل منصوبوں کے متوازن اطلاق کی خواہش ظاہر کی گئی اور بین الاقوامی مسائل پر غور کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں ہر دو فریقین نے مسئلہ شام میں کلیدی اہمیت کے حامل آستانہ مذاکراتی مرحلے کے دائرہ کار میں فروغ پانے والے قریبی ربط و ضبط  کو مثبت قرار دیا ہے۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں سربراہان نے شام میں حالات کو معمول پر لانے اور زمینی سالمیت کو دوبارہ سے یقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون جاری رکھنے کی نّیت ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں