روسی فوج کا حملہ، ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی

حملہ ایس۔300 میزائل سسٹم کے ساتھ کیا گیا ہے اور حملے میں میزائل بازار پر گرے ہیں: یوکرین صدارتی دفتر

1929971
روسی فوج کا حملہ، ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی

یوکرین کے علاقےخارکیف کی تحصیل 'کُپیانسک' کے قصبے 'شیوچینکوف' پر روسی فوج کے میزائل حملوں  میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین صدارتی دفتر کے نائب سربراہ 'کیریلو تیموشینکو' نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شیوچینکوف پر حملے میں روسی فورسز کے میزائل بازار پر گرے ہیں۔

تیموشینکو کے مطابق حملے میں ایک 60 سالہ عورت ہلاک اور 7 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔ جائے وقوعہ پر امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اندازوں کے مطابق حملہ ایس۔300 میزائل سسٹم کے ساتھ کیا گیا ہے۔

خار کیف  علاقائی فوجی انتظامی دفتر کے سربراہ 'اولیگ سائنیگو بوف 'نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک 13 سالہ بچی بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں