منشیات فروش گروہ اور سیکیورٹی قوتوں کے درمیان تصادم، 29 افراد ہلاک

جھڑپوں کے نتیجے میں پر  تشدد  واقعات میں  کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ، درجنوں گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا  اور 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں

1929301
منشیات فروش گروہ اور سیکیورٹی قوتوں کے درمیان تصادم، 29 افراد ہلاک

میکسیکو میں"ال چاپو"    لقب کے حامل منشیات کے مالک جوکین گزمین کے ایک بیٹے اویدیو  گزمین کی حراست پر میکسیکو میں ہونے والی جھڑپوں میں10 فوجیوں سمیت  29 افراد مارے گئے۔

نیشنل پیلس میں یومیہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبرادور نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالنے کے لیے  یہ  آپریشن حساس طریقے سے کیا گیا۔"10 فوجی جو سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی پر تھے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 35 فوجی زخمی ہوئے۔"

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپریشنز میں مسلح افواج کے 3586 ارکان نے حصہ لیا، ہونے والے تصادم  میں گینگ کے 19 ارکان ہلاک اور 21 افراد کو حراست میں لے  لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران 26 بکتر بند گاڑیوں سمیت  بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔ سینا لووا کے گورنر  روبن  روچا نے  اس بات پر زور دیا ہے کہ  شہر  میں حالات  پر قابو پا لیا گیا ہے اور روز مرہ کی زندگی  معمول  پر آگئی ہے۔

جھڑپوں کے نتیجے میں پر  تشدد  واقعات میں  کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ، درجنوں گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا  اور 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

گرفتار کیے گئے  Ovidio Guzman Lopez کو 2015 میں وفاقی  سماجی آہنگی مرکز کو لیجایا گیا،  جہاں اس کے والد ال چا پو کو بھی  قید میں رکھا گیا تھا۔

28 سالہ Ovidio Guzman، Sinaloa گینگ کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک، جو کہ امریکہ میں منشیات کے سب سے زیادہ مطلوب سمگلروں میں سے ایک ہے، کو گزشتہ روز شمالی میکسیکو کے شہر Culiacan میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

Sinaloa گینگ کے ارکان، جنہوں نے رکاوٹیں لگا کر مرکزی سڑکوں کو بند کر دیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی کی وجہ  سے تعلیمی سرگرمیوں خلل آیا تھا۔

قولیاکن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب مسلح افواج کے ساتھ جھڑپ کرنے والے گروہ کے ارکان کی بندوقوں سے دو گولیاں کمرشل طیارے کو لگیں اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔



متعللقہ خبریں